the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
ہندوستان کی تقسیم کے پس منظر پر بنی فلم بیگم جان پر پاکستان میں پابندی لگا دی گئی ہے۔ فلم سازوں میں سے ایک مہیش بھٹ کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ کاش پڑوسی ملک کا سینسر بورڈ ایک بار فلم دیکھتا اور پھر کوئی فیصلہ لیتا۔

مہیش بھٹ نے سوشل میڈیا پر آئی اے این ایس سے کہا کہ میں اپنا سامان فروخت کرنے کے لئے پاکستان کو ایک مارکیٹ کے طور پر نہیں دیکھتا، جب ان کے سینسر بورڈ نے فلم بیگم جان نہیں دیکھی، تو میرے کچھ قریبی ساتھیوں نے میرا مذاق بنایا، مجھے برا لگا، کاش کہ وہ ایک مرتبہ میری فلم دیکھتے اور پھر پاکستان میں اسے ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ کرتے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے



سینسر بورڈ کے کسی شخص نے کہا کہ میں اطلاعات ونشریات کی وزارت سے بات کروں، جو غیر ملکی فلموں کی درآمد کی اجازت دیتا ہے ، کیونکہ سینسر بورڈ تو صرف سینسر کوڈ کے مطابق فلم دیکھتا ہے، مجھے بتایا گیا کہ فلم کی درآمد پر اعتراض ان کی (وزارت) جانب سے آئی تھی۔

خیال رہے کہ فلم میں ودیا بالن ایک کوٹھے کی مالکن بنی ہیں۔ یہ فلم 1947 میں تقسیم کے وقت سیکس ورکرس پر مبنی ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا پاکستان تقسیم پر بنی ہندوستانی فلموں کی درآمد نہیں کرتا، پاکستان سینسر بورڈ (سی بی ایف سی) کے سربراہ مبشر حسن نے کہا کہ براہ کرم ڈسٹریبیوٹر سے پوچھیں، وہ فلمیں درآمد کرتے ہیں، حکومت نہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.